الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ النَّدَامَةِ عَلَى الذَّنْبِ .
گناہ پر ندامت کا شکار ہونا
حدیث نمبر: 17522
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فَنَدِمَ غَفَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ ذَلِكَ الذَّنْبَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَسْتَغْفِرَهُ، وَمَنْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ نِعْمَةً فَعَلِمَ أَنَّهَا مِنَ اللَّهِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ شُكْرَهَا مِنْ قَبْلِ أَنْ يَحْمَدَهُ عَلَيْهَا، وَمَنْ كَسَاهُ اللَّهُ ثَوْبًا فَعَلِمَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الَّذِي كَسَاهُ، لَمْ يَبْلُغِ الثَّوْبُ رُكْبَتَيْهِ حَتَّى يُغْفَرْ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ: فِي أَحَدِهِمَا بَزِيعُ بْنُ حَسَّانٍ أَبُو الْخَلِيلِ، وَفِي الْآخَرِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص گناہ کا ارتکاب کرے اور پھر ندامت کا شکار ہو جائے، اللہ تعالیٰ اس کے مغفرت طلب کرنے سے پہلے، اس شخص کے اس گناہ کی مغفرت کر دیتا ہے، اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ کوئی نعمت عطا کرے اور وہ شخص یہ بات جانتا ہو (یعنی اس بات پر ایمان رکھتا ہو) کہ وہ نعمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اس نعمت کا شکر نوٹ کر لیتا ہے، اس سے پہلے کہ اس شخص نے اس نعمت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی ہو، اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ لباس پہننے کے لئے دے اور وہ شخص یہ بات جانتا ہو کہ یہ اللہ تعالیٰ ہی نے اسے پہننے کے لیے دیا ہے، تو اس لباس کے اس کے گھٹنوں تک پہنچنے سے پہلے اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک میں ایک راوی بزیع بن حسان ابوخلیل ہے اور دوسری میں ایک راوی سلیمان بن داؤد منقری ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17522]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک میں ایک راوی بزیع بن حسان ابوخلیل ہے اور دوسری میں ایک راوی سلیمان بن داؤد منقری ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17522]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (839) اخرجه احمد فى المسند (435/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17522 in Urdu