🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں میں سے، جس کی عمر طویل ہو، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17564
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا بَلَغَ الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ خَمْسِينَ سَنَةً صَرَفَ اللَّهُ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَنْوَاعٍ مِنَ الْبَلَاءِ: الْجُنُونَ، وَالْجُذَامَ، وَالْبَرَصَ، فَإِذَا بَلَغَ سِتِّينَ رَزَقَهُ اللَّهُ الْإِنَابَةَ إِلَيْهِ، فَإِذَا بَلَغَ سَبْعِينَ سَنَةً مُحِيَتْ سَيِّئَاتُهُ، وَكُتِبَتْ حَسَنَاتُهُ، فَإِذَا بَلَغَ تِسْعِينَ سَنَةً غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذَنْبَهُ، مَا تَقَدَّمَ مِنْهُ وَمَا تَأَخَّرَ، وَكَانَ أَسِيرَ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ، وَشَفِيعًا لِأَهْلِ بَيْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، وَلَمْ يُدْرِكْهُ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ، إِنْ كَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْأَنْصَارِيُّ هُوَ سِبْطَ ابْنِ سَعْدٍ الْقَرَظِ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ كَمَا قَالَ.
سیدنا عبداللہ بن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مسلمان شخص پچاس سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے تین قسم کی آزمائشیں پھیر دیتا ہے، جنون، جذام اور برص، جب وہ 60 سال کا ہو جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف رجوع کرنے کی توفیق نصیب کرتا ہے، جب وہ ستر سال کا ہو جاتا ہے، تو اس کے گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں اور اس کی نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں، جب وہ 90 سال کا ہو جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، اور وہ زمین میں اللہ کا قیدی ہوتا ہے اور وہ اپنے اہل خانہ کے بارے میں شفاعت کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن عمرو بن عثمان کی، سیدنا عبداللہ بن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور انہوں نے ان کا زمانہ نہیں پایا ہے، تاہم اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اگر محمد بن عمار انصاری، سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ کا پوتا ہو، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وہی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی ہیں، جیسا کہ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17564]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3589)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17564 in Urdu