الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِمَنْ وَثِقَ بِعَمَلِهِ ، وَتَمَنِّيهِ عِنْدَ فَسَادِ الزَّمَانِ .
جس آدمی کو اپنے عمل پر بھروسہ ہو، اس کا موت کی آرزو کرنا نیز زمانے کی خرابی کے وقت، موت کی آرزو کرنا
حدیث نمبر: 17571
وَعَنْ أَبِي الْمُعَلَّى قَالَ: قَالَ الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ: يَا طَاعُونُ، خُذْنِي إِلَيْكَ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِمَ تَقُولُ هَذَا؟ وَقَدْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَلَا لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ"؟. قَالَ: قَدْ سَمِعْتُ مَا سَمِعْتُمْ، وَلَكِنِّي أُبَادِرُ سِتًّا: بَيْعَ الْحُكْمِ، وَكَثْرَةَ الشُّرَطِ، وَإِمَارَةَ الصِّبْيَانِ، وَسَفْكَ الدِّمَاءِ، وَقَطِيعَةَ الرَّحِمِ، وَنَشْوٌ يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو الْمُعَلَّى لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابومعلیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: اے طاعون! تو مجھے اپنی گرفت میں لے، حاضرین میں سے ایک صاحب نے ان سے کہا: آپ یہ بات کیوں کہہ رہے ہیں؟ کیا آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”خبردار! تم میں سے کوئی ایک موت کی آرزو ہرگز نہ کرے۔“ تو سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے بھی اسی طرح سنا ہے، جس طرح تم لوگوں نے سنا ہے، لیکن میں چھ قسم کی چیزوں کے سامنے آنے سے پہلے، دنیا سے رخصت ہو جانا چاہتا ہوں، عدالتی فیصلے کو فروخت کیا جانا، پولیس (یعنی حکمرانوں کے سپاہیوں) کی کثرت، بچوں کی حکومت، خون بہایا جانا، رشتہ داری کے حقوق کو پامال کیا جانا، اور آخری زمانے میں ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو گائیکی بنا لیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابومعلیٰ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17571]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابومعلیٰ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17571]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3162)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3162»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17571 in Urdu