الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ .
استغفار کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 17573
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ إِبْلِيسَ قَالَ لِرَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ لَا أَبْرَحُ أُغْوِي بَنِي آدَمَ مَا دَامَتِ الْأَرْوَاحُ فِيهِمْ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ: فَبِعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَا أَبْرَحُ أَغْفِرُ لَهُمْ مَا اسْتَغْفَرُونِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَقَالَ:" لَا أَبْرَحُ أُغْوِي عِبَادَكَ". وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ إِسْنَادَيْ أَبِي يَعْلَى.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ابلیس نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں عرض کی: مجھے تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم ہے، میں مسلسل اولاد آدم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا، جب تک اُن کی روحیں ان کے جسموں میں ہیں، تو پروردگار نے اس سے فرمایا: مجھے اپنی عزت اور اپنے جلال کی قسم ہے، وہ جب تک مجھ سے مغفرت مانگتے رہیں گے، میں مسلسل ان کی مغفرت کرتا رہوں گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں مسلسل تیرے بندوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام ابویعلیٰ کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17573]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1399 و 1273) اخرجه احمد فى المسند (29/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10974، 10851، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7746»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17573 in Urdu