الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ الِاسْتِغْفَارِ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ .
مومن مردوں اور مومن خواتین کے لئے دعائے مغفرت کرنا
حدیث نمبر: 17600
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنِ اسْتَغْفَرَ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً، أَوْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً - أَحَدَ الْعَدَدَيْنِ - كَانَ مِنَ الَّذِينَ يُسْتَجَابُ لَهُمْ، وَيُرْزَقُ بِهِمْ أَهْلُ الْأَرْضِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ وَقَالَ فِيهِ: حُدِّثْتُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، وَعُثْمَانُ هَذَا وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ الْمُسَمِّينَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص روزانہ 27 مرتبہ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) 25 مرتبہ (ان دونوں میں سے کوئی ایک عدد ہے، جو شخص روزانہ اتنی مرتبہ) مومن مردوں اور مومن خواتین کے لئے دعائے مغفرت کرتا ہے، تو وہ ان لوگوں میں شامل ہو جاتا ہے، جن کی دعا مستجاب ہوتی ہے، اور جن کی وجہ سے اہل زمین کو رزق دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن ابوعاتکہ ہے، اس روایت میں اس نے یہ کہا: ہے: مجھے سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی گئی ہے، عثمان نامی اس راوی کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کی سند میں جو دیگر راوی ذکر کیے گئے ہیں وہ ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17600]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17600 in Urdu