الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابٌ فِي مَغْفِرَةِ اللَّهِ تَعَالَى لِلذُّنُوبِ الْعِظَامِ وَسِعَةِ رَحْمَتِهِ .
اللہ تعالیٰٰ کا بڑے گناہوں کی مغفرت کر دینا، اور اس کی رحمت کی وسعت کا بیان
حدیث نمبر: 17608
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَتْ قَرْيَتَانِ: إِحْدَاهُمَا صَالِحَةٌ، وَالْأُخْرَى ظَالِمَةٌ، فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْقَرْيَةِ الظَّالِمَةِ يُرِيدُ الْقَرْيَةَ الصَّالِحَةَ، فَأَتَاهُ الْمَوْتُ حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ، فَاخْتَصَمَ فِيهِ الْمَلَكُ وَالشَّيْطَانُ، فَقَالَ الشَّيْطَانُ: وَاللَّهِ، مَا عَصَانِي قَطُّ، فَقَالَ الْمَلَكُ: إِنَّهُ خَرَجَ يُرِيدُ التَّوْبَةَ، فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا أَنْ يُنْظَرَ إِلَى أَيِّهِمَا أَقْرَبُ، فَوَجَدُوهُ أَقْرَبَ إِلَى الْقَرْيَةِ الصَّالِحَةِ بِشِبْرٍ، فَغُفِرَ لَهُ.
قَالَ مَعْمَرٌ: وَسَمِعْتُ مَنْ يَقُولُ: قَرَّبَ اللَّهُ إِلَيْهِ الْقَرْيَةَ الصَّالِحَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الَّذِي أَمَرَ وَلَدَهُ: أَنْ يُحْرِقُوهُ إِذَا مَاتَ، فِي بَابِ مَنْ خَافَ مِنْ ذُنُوبِهِ، فِي أَوَائِلِ كِتَابِ التَّوْبَةِ، وَتَأْتِي لَهُ طَرِيقٌ عَجِيبَةٌ فِي أَبْوَابِ الشَّفَاعَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دو بستیاں تھیں، ان میں سے ایک نیک تھی اور دوسری ظالم تھی، ایک شخص نیک بستی کی طرف جانے کے ارادے کے ساتھ ظالم بستی سے نکلا، جہاں اللہ کو منظور تھا، وہاں اُسے موت نے آ لیا، اس کے بارے میں فرشتے اور شیطان کے درمیان جھگڑا ہو گیا، شیطان نے کہا: اللہ کی قسم! اس نے کبھی میری نافرمانی نہیں کی، فرشتے نے کہا: لیکن یہ توبہ کے ارادے سے نکلا تھا، تو ان دونوں کے درمیان یہ فیصلہ دیا گیا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ وہ دونوں بستیوں میں سے کون سی بستی کے زیادہ قریب تھا؟ تو فرشتوں نے یہ بات پائی کے وہ نیک بستی کے ایک بالشت زیادہ قریب تھا، تو اس شخص کی مغفرت ہو گئی۔“ معمر بیان کرتے ہیں: میں نے کسی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے اسے نیک بستی کے قریب کر دیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے وہ حدیث گزر چکی ہے، جس میں یہ مذکور ہے: ”ایک شخص نے اپنی اولاد کو یہ تلقین کی تھی کہ جب وہ مر جائے تو وہ اولاد اسے جلا دے۔“ یہ کتاب التوبہ کے آغاز میں، اس باب میں ذکر ہوئی ہے، باب: جو شخص اپنے گناہوں سے خوفزدہ ہو۔ اس روایت کا ایک اور عجیب طریق شفاعت سے متعلق ابواب میں آئے گا، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17608]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8851)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17608 in Urdu