الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابٌ مِنْهُ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
حدیث نمبر: 17612
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، أَيُصَلِّي رَبُّكَ - جَلَّ ذِكْرُهُ وَتَعَالَى جَدُّهُ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: مَا صَلَاتُهُ؟ قَالَ: سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ، سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضَبِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! کیا تمہارا پروردگار صلوۃ پڑھتا ہے، اس کا ذکر جلیل القدر ہے، اور اس کی بزرگی بلند و برتر ہے، جبرائیل نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: اس کی صلوٰۃ کیا ہے؟ جبرائیل نے جواب دیا: ”ہر عیب سے پاک ہے، پاکیزگی والا ہے، میری رحمت میرے غضب پر سبقت لے گئی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17612]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17612]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (43) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (114)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 42»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 17612 in Urdu