الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابٌ مِنْهُ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
حدیث نمبر: 17619
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، فَرَحْمَةٌ بَيْنَ خَلْقِهِ يَتَرَاحَمُونَ بِهَا، وَادَّخَرَ لِأَوْلِيَائِهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُخَيِّسُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے رحمت کے 100 حصے بنائے ہیں، ان میں سے ایک حصہ، اس کی مخلوق کے درمیان ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، اور 99 حصے اُس نے اپنے دوستوں کے لئے سنبھال کے رکھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مخیس بن تمیم ہے اور وہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17619]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مخیس بن تمیم ہے اور وہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17619]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (417/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17619 in Urdu