الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ .
ریاکاری کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17660
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ يُكَنَّى أَبَا يَزِيدَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنِ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ وَالرُّوحِ، فَبَكَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَمَّعَ النَّاسَ بِعَمَلِهِ، سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ سَامِعَ خَلْقِهِ، وَصَغَّرَهُ، وَحَقَّرَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَالْأَوْسَطُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ:" سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ سَامِعَ خَلْقِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِاخْتِصَارِ قَوْلِ ابْنِ عُمَرَ، وَقَالَ فِيهِ: فَذَرَفَتْ عَيْنَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ. وَسَمَّى الطَّبَرَانِيُّ الرَّجُلَ، وَهُوَ خَيْثَمَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَبِهَذَا الِاعْتِبَارِ رِجَالُ أَحْمَدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرو بن مرہ بیان کرتے ہیں: ایک بزرگ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، اُن بزرگ کی کنیت ابویزید تھی، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: شیطان انسان کی خون کی رگوں میں اور روح کی جگہ (یعنی پورے وجود میں) دوڑتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رو پڑے اور انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے عمل کے حوالے سے لوگوں کے سامنے شہرت کا طلبگار ہو گا، اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے سننے والوں کے سامنے اس کی شہرت کی خواہش کو ظاہر کر دے گا اور اسے چھوٹا اور حقیر بنا دے گا۔“ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، روایت کے لیے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں، انہوں نے معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کی خواہش کو اپنی مخلوق کے سامنے ظاہر کر دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے قول کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ امام طبرانی نے اس بزرگ کا نام بیان کیا ہے، ان کا نام خیثمہ بن عبدالرحمن ہے، اس بنیاد پر امام أحمد کے رجال اور امام طبرانی کی معجم کبیر میں اسانید میں سے، ایک سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17660]
یہ روایت امام أحمد میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے قول کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ امام طبرانی نے اس بزرگ کا نام بیان کیا ہے، ان کا نام خیثمہ بن عبدالرحمن ہے، اس بنیاد پر امام أحمد کے رجال اور امام طبرانی کی معجم کبیر میں اسانید میں سے، ایک سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17660]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6947، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 398/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ رجال
Majma al-Zawa'id Hadith 17660 in Urdu