🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ .
صبح کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1768
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَسْفِرُوا بِصَلَاةِ الْفَجْرِ، فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْأَجْرِ، أَوَ أَعْظَمُ لِأَجْرِكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: اخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قُلْتُ: وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ عَدِيٍّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”فجر کی نماز روشنی میں ادا کرو کیونکہ یہ زیادہ اجر کا باعث ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) یہ تمہارے لئے زیادہ اجر کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: اس میں زید بن اسلم پر اختلاف کیا گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، جسے امام أحمد امام بخاری رحمہ اللہ امام نسائی رحمہ اللہ اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1768]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6125»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ یزید بن عبد الملک النوفلی جس پر ائمہ جرح و تعدیل کی اکثریت نے تضعیف کی ہے۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1768 in Urdu