🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ عِظَةِ الْخَاصَّةِ وَغَيْرِهِمْ .
مخصوص لوگوں، اور دیگر کو وعظ (و نصیحت) کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17695
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ، اعْلَمُوا أَنَّ الْمَعَادَ إِلَى اللَّهِ، ثُمَّ إِلَى الْجَنَّةِ، أَوْ إِلَى النَّارِ، وَإِنَّهُ إِقَامَةٌ لَا ظَعْنٌ، وَخُلُودٌ لَا مَوْتٌ، فِي أَجْسَادٍ لَا تَمُوتُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا إِلَّا أَنَّ ابْنَ سَابِطٍ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ ابْنِ سَابِطٍ قَالَ: قَامَ فِينَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہاری طرف اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں، تم لوگ یہ بات جان لو! کہ لوٹ کر اللہ تعالیٰ کی طرف جانا ہے، اور پھر جنت یا جہنم کی طرف جانا ہو گا، وہ ایک ایسی اقامت ہے جہاں سے منتقل نہیں ہوا جائے گا، ایسا ہمیشہ رہنا ہے، جہاں موت نہیں ہو گی، جہاں جسم نہیں مریں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ ابن سابط نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ابن سابط بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17695]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3688) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17695 in Urdu