الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 17708
عَنْ كُلَيْبِ بْنِ حَزْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا قَوْمِ، اطْلُبُوا الْجَنَّةَ، وَاهْرَبُوا مِنَ النَّارِ جُهْدَكُمْ ; فَإِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَنَامُ طَالِبُهَا، وَالنَّارَ لَا يَنَامُ هَارِبُهَا. أَلَا وَإِنَّ الْآخِرَةَ مُحَفَّفَةً الْيَوْمَ بِالْمَكَارِهِ، وَإِنَّ الدُّنْيَا مُحَفَّفَةٌ بِالشَّهَوَاتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ الْأَشْدَقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا کلیب بن حزن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے لوگو! اپنی بھرپور کوشش کے ساتھ جنت طلب کرو اور اپنی بھرپور کوشش کے ساتھ جہنم سے بچو، کیونکہ جنت ایسی چیز ہے جس کا طلبگار سوتا نہیں ہے، اور جہنمی ایسی چیز ہے، جس سے بچنے کی کوشش کرنے والا سوتا نہیں ہے، خبردار! آج (یعنی دنیا میں) ناپسندیدہ چیزوں کے ذریعے آخرت کو ڈھانپا گیا ہے، اور دنیا کو نفسانی خواہشات کے ذریعے ڈھانپا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے معجم اوسط میں اس کو اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17708]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے معجم اوسط میں اس کو اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (200/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3656»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 17708 in Urdu