🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابٌ مِنْهُ فِي عِظَةِ الْخَضِرِ مُوسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حضرت خضر علیہ السلام کی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو نصیحت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17722
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ أَخِي مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: يَا رَبِّ، أَرِنِي الَّذِي كُنْتَ أَرَيْتَنِي فِي السَّفِينَةِ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: يَا مُوسَى، إِنَّكَ سَتَرَاهُ، فَلَمْ يَلْبَثْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى أَتَاهُ الْخَضِرُ، وَهُوَ فِي طِيبِ الرِّيحِ، وَحُسْنِ ثِيَابِ الْبَيَاضِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ، إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ: السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ قَالَ مُوسَى: هُوَ السَّلَامُ، وَإِلَيْهِ السَّلَامُ، وَمِنْهُ السَّلَامُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، الَّذِي لَا أُحْصِي نِعَمَهُ، وَلَا أَقْدِرُ عَلَى شُكْرِهِ، إِلَّا بِمَعُونَتِهِ، ثُمَّ قَالَ مُوسَى: أُرِيدُ أَنْ تُوصِيَنِي بِوَصِيَّةٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهَا بَعْدَكَ، قَالَ الْخَضِرُ: يَا طَالِبَ الْعِلْمِ، إِنَّ الْقَائِلَ أَقَلُّ مَلَالَةً مِنَ الْمُسْتَمِعِ، فَلَا تُمِلَّ جُلَسَاءَكَ إِذَا حَدَّثَتْهُمْ، وَاعْلَمْ أَنَّ قَلْبَكَ وِعَاءٌ، فَانْظُرْ بِمَا تَحْشُو بِهِ وِعَاءَكَ، وَاعْرِفِ الدُّنْيَا، وَانْبِذْهَا وَرَاءَكَ ; فَإِنَّهَا لَيْسَتْ لَكَ بِدَارٍ، وَلَا لَكَ فِيهَا قَرَارٌ، وَإِنَّهَا جُعِلَتْ بُلْغَةً لِلْعِبَادِ لِيَتَزَوَّدُوا مِنْهَا لِلْمَعَادِ، وَيَا مُوسَى، وَطِّنْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَلْقَ الْحِلْمَ، وَأَشْعِرْ قَلَبَكَ التَّقْوَى تَنَلِ الْعِلْمَ، وَرُضْ نَفْسَكَ عَلَى الصَّبْرِ تَخْلُصْ مِنَ الْإِثْمِ. يَا مُوسَى، تَفَرَّغْ لِلْعِلْمِ إِنْ كُنْتَ تُرِيدُهُ ; فَإِنَّمَا الْعِلْمُ لِمَنْ تَفَرَّغَ لَهُ، وَلَا تَكُنْ هَكَّارًا بِالْمَنْطِقِ مِهْذَارًا، إِنَّ كَثْرَةَ الْمَنْطِقِ تَشِينُ الْعُلَمَاءَ، وَتُبْدِي مَسَاوِئَ الْخَفَاءِ، وَلَكِنَّ عَلَيْكَ بِذِي اقْتِصَادٍ ; فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ التَّوْفِيقِ وَالسَّدَادِ، وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِ، وَاحْلُمْ عَنِ السُّفَهَاءِ ; فَإِنَّ ذَلِكَ فَضْلُ الْحُكَمَاءِ، وَزَيْنُ الْعُلَمَاءِ. إِذَا شَتَمَكَ الْجَاهِلُ فَاسْكُتْ عَنْهُ سِلْمًا، وَجَانِبْهُ حَزْمًا ; فَإِنَّ مَا بَقِيَ مِنْ جَهْلِهِ عَلَيْكَ، وَشَتْمِهِ إِيَّاكَ أَعْظَمُ وَأَكْثَرُ.
يَا ابْنَ عِمْرَانَ، إِنَّكَ لَا تَرَى أُوتِيَتْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا ; فَإِنَّ الِانْدِلَاقَ وَالتَّعَسُّفَ مِنَ الِاقْتِحَامِ وَالتَّكَلُّفِ. يَا ابْنَ عِمْرَانَ، لَا تَفْتَحَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا غَلْقُهُ، وَلَا تَغْلِقَنَّ بَابًا لَا تَدْرِي مَا فَتْحُهُ. يَا ابْنَ عِمْرَانَ، مَنْ لَا يَنْتَهِي مِنَ الدُّنْيَا نَهْمَتُهُ، وَلَا تَنْقَضِي مِنْهَا رَغْبَتُهُ، كَيْفَ يَكُونُ عَابِدًا؟ مَنْ يُحَقِّرُ حَالَهُ، وَيَتَّهِمُ اللَّهَ بِمَا قَضَى لَهُ كَيْفَ يَكُونُ زَاهِدًا؟ هَلْ يَكُفُّ عَنِ الشَّهَوَاتِ مَنْ قَدْ غَلَبَ هَوَاهُ، وَيَنْفَعُهُ طَلَبُ الْعِلْمِ وَالْجَهْلِ قَدْ حَوَّلَهُ ; لِأَنَّ سَفَرَهُ إِلَى آخِرَتِهِ، وَهُوَ مُقْبِلٌ عَلَى دُنْيَاهُ. يَا مُوسَى، تَعَلَّمْ مَا تَعْلَمَنَّ لِتَعْمَلَ بِهِ، وَلَا تَعَلَّمْهُ لِتُحَدِّثَ بِهِ، فَيَكُونُ عَلَيْكَ بَوْرُهُ، وَيَكُونُ لِغَيْرِكَ نَوْرُهُ. يَا ابْنَ عِمْرَانَ، اجْعَلِ الزُّهْدَ وَالتَّقْوَى لِبَاسَكَ، وَالْعِلْمَ وَالذِّكْرَ كَلَامَكَ، وَأَكْثِرْ مِنَ الْحَسَنَاتِ ; فَإِنَّكَ مُصِيبٌ السَّيِّئَاتِ، وَزَعْزِعْ بِالْخَوْفِ قَلْبَكَ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُرْضِي رَبَّكَ، وَاعْمَلْ خَيْرًا ; فَإِنَّكَ لَا بُدَّ عَامِلٌ سِوَاهُ. قَدْ وُعِظْتَ إِنْ حَفِظْتَ.
فَتَوَلَّى الْخَضِرُ وَبَقِيَ مُوسَى حَزِينًا مَكْرُوبًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَّارُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَذَكَرَ أَنَّهُ أَخْطَأَ فِي وَصْلِهِ، وَالصَّوَابُ فِيهِ: عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بھائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو مجھے وہ دکھا دے، جو تو نے مجھے کشتی میں دکھایا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ وحی کی: اے موسیٰ! تم عنقریب اسے دیکھ لو گے، تھوڑی دیر بعد سیدنا خضر علیہ السلام ان کے پاس آ گئے ان کی خوشبو عمدہ تھی اور انہوں نے صاف سفید لباس پہنا ہوا تھا، انہوں نے کہا: اے موسیٰ بن عمران! تم پر سلام ہو، تمہارے پروردگار نے بھی تمہیں سلام کہا: ہے، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت تم پر نازل ہو، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: وہ سلامتی عطا کرنے والا ہے، سلامتی اسی کی طرف لوٹتی ہے اور اس کی طرف سے ملتی ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، جس کی نعمتوں کا، میں شمار نہیں کر سکتا اور جس کے شکر کی، میں قدرت نہیں رکھتا، البتہ اس کی مدد کے ساتھ (اس کا شکر ادا کیا جا سکتا ہے) پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی نصیحت کیجئے، جس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ آپ کے بعد بھی مجھے نفع عطا کرے، تو سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: اے علم کے طلب گار! کہنے والا شخص، سننے والے کے مقابلے میں اکتاہٹ کا کم شکار ہوتا ہے، تو تم اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے ساتھ جب بات چیت کرو، تو انہیں اکتاہٹ کا شکار نہ کرنا۔ اور تم یہ بات جان لو! کہ تمہارا دل ایک برتن ہے، تو تم اس بات کا جائزہ لیتے رہنا کہ تم اپنے برتن میں کیا بھر رہے ہو؟ تم دنیا کی معرفت حاصل کر لو، اور اسے پس پشت ڈال دو، کیونکہ وہ تمہارے رہنے کی جگہ نہیں ہے، نہ تم نے اس میں ٹھکانہ اختیار کرنا ہے، اسے تو بندوں کے لئے سامان بنایا گیا ہے، تاکہ وہ اس میں سے آخرت کے لیے زاد سفر حاصل کر لیں۔ اے موسیٰ! تم اپنے آپ کو صبر پر برقرار رکھنا، تم حکمت پا لو گے اور اپنے دل کو تقویٰ کا شعور دینا، تم علم تک پہنچ جاؤ گے، اپنے نفس کو صبر پر گامزن رکھنا، تم گناہ سے خلاصی حاصل کو لو گے۔ اے موسیٰ! علم کے لیے فارغ رہنا، اگر تم علم کے حصول کا ارادہ رکھتے ہو، کیونکہ علم اسے نصیب ہوتا ہے، جو اس کے لئے فارغ رہتا ہے۔ اور تم گفتگو کرتے ہوئے، خود پسندی کے اظہار اور فضول گوئی کرنے والے نہ ہونا، کیونکہ زیادہ بولنا علماء کے لئے بے عزتی کا باعث ہوتا ہے، اور پوشیدہ برائیوں کو ظاہر کر دیتا ہے، تم پر میانہ روی اختیار کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ چیز توفیق اور درست رہنے کا حصہ ہے۔ تم جاہل شخص سے پہلو تہی کرنا، بے وقوفوں کے مقابلے میں بردباری کا مظاہرہ کرنا، کیونکہ یہ چیز داناؤں کی فضیلت ہے اور علماء کی زینت ہے۔ جب کوئی جاہل تمہیں برا کہے، تو تم سلامتی اور بچاؤ کے ہمراہ اس کے جواب میں خاموش رہنا، اور احتیاط کے ساتھ اس سے پہلو تہی کرنا، کیونکہ اس کا تمہارے خلاف جہالت کا مظاہرہ کرنا اور اس کا تمہیں برا کہنا، ان میں سے جو باقی رہے گا، وہ زیادہ بڑا اور زیادہ تعداد میں ہو گا۔ اے ابن عمران! تم ایک چیز کا خیال رکھنا کہ تمہیں جو علم دیا گیا ہے، وہ تھوڑا سا ہے، سختی اور شدت، زیادتی اور تکلف میں سے ہے۔ اے ابن عمران! تم کوئی ایسا دروازہ نہ کھولنا، جس کے بارے میں تم یہ نہ جانتے ہو کہ اُس کو بند کیسے کیا جائے گا؟ اور تم کوئی ایسا دروازہ بند نہ کرنا، جس کے بارے میں تم یہ نہ جانتے ہو کہ اُسے کھولا کیسے جائے گا؟ اے ابن عمران! اور دنیا میں جس کی دلچسی کی کوئی آخری حد نہ ہو، اور جس کی رغبت تک ختم نہ ہوتی ہو، وہ کیسے عبادت گزار ہو سکتا ہے؟ جو شخص اپنے حال کو حقیر سمجھتا ہو، اور اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں جو فیصلہ دیا ہو، اس کے حوالے سے تہمت عائد کرتا ہو، وہ زاہد کیسے ہو سکتا ہے؟ کیا وہ شخص نفسانی خواہشات کی پیروی سے رک سکتا ہے؟ جس کی نفسانی خواہش اس پر غالب ہو، کیا علم کا حصول اس شخص کو نفع دے سکتا ہے جسے جہالت نے تبدیل کر دیا ہو؟ کیونکہ اس کا سفر آخرت کی طرف ہے، اور وہ تو دنیا کی طرف متوجہ ہے۔ اے موسیٰ بن عمران! تم وہ علم حاصل کرنا، جس کے ذریعے مقصد، اس پر عمل کرنا ہو، تم علم اس لیے حاصل نہ کرنا، تاکہ اس کے حوالے سے گفتگو کرو، ورنہ اس کا نقصان تمہارے ذمہ ہو گا، اور اس کا نور دوسروں کو مل جائے گا۔ اے ابن عمران! تم زہد اور تقویٰ کو اپنا لباس بنا لو! تم ذکر اور علم کو اپنا کلام بنا لو، اور تم کثرت کے ساتھ نیکیاں کرو، کیونکہ تم سے گناہ بھی سرزد ہو سکتا ہے، تم خوف کے ہمراہ اپنے دل کو پریشان رکھو، یہ چیز تمہارے پروردگار کو راضی کر دے گی، تم بھلائی کا کام کرو، کیونکہ یہ ہو سکتا ہے کہ تم اس کے علاوہ بھی کچھ کر لو، میں نے نصیحت کر دی ہے، اگر تم حفاظت کرو گے (تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے)۔ پھر سیدنا خضر علیہ السلام واپس چلے گئے اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام غمگین اور پریشان رہ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ ”کتاب الثقات“ میں کیا ہے، انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ اس راوی نے اس روایت کو ”موصول“ روایت کے طور پر نقل کرنے میں غلطی کی ہے، درست یہ ہے: کہ
یہ روایت سفیان ثوری سے منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔۔۔۔۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17722]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6904»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17722 in Urdu