الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ فِيمَا يَخَافُ مِنَ الْغِنَى .
خوشحالی کے بارے میں کیا اندیشہ ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 17743
وَعَنَ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: سَمِعَتِ الْأَنْصَارُ أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ قَدِمَ بِمَالٍ مِنْ قِبَلِ الْبَحْرَيْنِ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، فَوَافَوْا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَرَّضُوا لَهُ، فَلَمَّا رَآهُمْ تَبَسَّمَ وَقَالَ:" لَعَلَّكُمْ سَمِعْتُمْ أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ قَدِمَ وَقَدِمَ بِمَالٍ؟". قَالُوا: أَجَلْ. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَبْشِرُوا وَأَمِّلُوا خَيْرًا، فَوَاللَّهِ، مَا الْفَقْرُ أَخْشَى عَلَيْكُمْ، وَلَكِنْ إِذَا صُبَّتْ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا فَتَنَافَسْتُمُوهَا كَمَا تَنَافَسَهَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار نے یہ اطلاع سنی کہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بحرین سے مال لے کر آئے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بحرین بھیجا ہوا تھا، صبح کی نماز میں انصار کی بہت سی تعداد شریک ہوئی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو وہ لوگ آپ کے سامنے آ گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ فرمایا تو آپ مسکرا دیئے، آپ نے ارشاد فرمایا: شاید تمہیں یہ اطلاع مل گئی ہے کہ ابوعبیدہ آ گیا ہے اور وہ مال لے کر آیا ہے، ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ خوشخبری حاصل کرو اور بھلائی کی امید رکھو، اللہ کی قسم! مجھے تمہارے بارے میں غربت کا اندیشہ نہیں ہے، بلکہ تم پر دنیا کو جب انڈیل دیا جائے گا تو تم اس کی طرف راغب ہو جاؤ گے، جس طرح تم سے پہلے کے لوگ اس کی طرف راغب ہو گئے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17743]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17743]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6061، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 5261، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2462، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3997، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18436»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17743 in Urdu