الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
حدیث نمبر: 17757
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو ذَرٍّ: يَا ابْنَ أَخِي، كُنْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذًا بِيَدِهِ فَقَالَ لِي:" يَا أَبَا ذَرٍّ، مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا وَفِضَّةً أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ أَدَعُ مِنْهُ قِيرَاطًا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قِنْطَارًا؟ قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَذْهَبُ إِلَى الْأَقَلِّ وَتَذْهَبُ إِلَى الْأَكْثَرِ! أُرِيدُ الْآخِرَةَ وَتُرِيدُ الدُّنْيَا، قِيرَاطًا". فَأَعَادَهَا عَلَيَّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْ جَبَلًا يَا أَبَا ذَرٍّ، أَيُّ جَبَلٍ هَذَا؟". قُلْتُ: أُحُدٌ. قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّهُ لِي ذَهَبًا قِطَعًا". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ حَسَنٌ.
سیدنا عبیداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوذر! مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اُحد پہاڑ میرے لیے سونے اور چاندی کا ہو جائے، اور میں اُسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا رہوں، یہاں تک کہ جس دن میرا انتقال ہو، تو میں نے اس میں سے ایک قیراط چھوڑ دیا ہو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! (ایک قیراط، یا) ایک قنطار؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! میں تھوڑے کی طرف جا رہا ہوں اور تم زیادہ کی طرف جا رہے ہو، میں آخرت چاہتا ہوں اور تم دنیا چاہتے ہو (میں نے کہا: ہے:) ایک قیراط، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ میرے سامنے اُسے دہرایا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون سا پہاڑ ہے؟ اے ابوذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟ میں نے جواب دیا: احد ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرے پاس سونے کے ٹکڑے ہوں۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17757]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3657)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1342، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20822، 20915، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2767، وأخرجه مسند البزار برقم: 3899، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 17757 in Urdu