الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
حدیث نمبر: 17770
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ تُوُفِّيَ وَتَرَكَ دِينَارًا أَوْ دِينَارَيْنِ فَقَالَ: يَعْنِي كَيَّةً أَوْ كَيَّتَانِ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جس شخص کا انتقال ہوا تھا، اور اس نے ایک دینار یا شاید دو دینار چھوڑے تھے، اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا: یہ داغ لگانے والی ایک چیز (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) دو چیزیں ہیں۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شہر بن حوشب کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17770]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (258/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 17770 in Urdu