🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17781
وَعَنِ الْحَسَنِ: أَنَّ قَيْسَ بْنَ عَاصِمٍ لَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَذَا سَيِّدُ أَهْلِ الْوَبَرِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْمَالُ الَّذِي لَا يَكُونُ عَلَيَّ فِيهِ تَبِعَةٌ مِنْ ضَيْفٍ، أَوْ عِيَالٍ وَإِنْ كَثُرُوا؟ قَالَ:" نِعْمَ الْمَالُ الْأَرْبَعُونَ، وَإِنْ كَثُرَتْ فَسِتُّونَ، وَيْلٌ لِأَصْحَابِ الْمِئِينَ - يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثًا - إِلَّا مَنْ أَعْطَى فِي رِسْلِهَا وَنَجْدَتِهَا، وَأَفْقَرَ ظَهْرَهَا، وَأَطْرَقَ فَحْلَهَا، وَنَحَرَ سَمِينَهَا، وَمَنَحَ غَزِيرَتَهَا، وَأَطْعَمَ الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَكْرَمَ هَذِهِ الْأَخْلَاقُ وَأَحْسَنَهَا! قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ بِالْمَنِيحَةِ؟". قَالَ: قُلْتُ: لَأَمْنَحُ كُلَّ سَنَةٍ مِائَةً، قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ بِالْإِفْقَارِ؟". قَالَ: إِنِّي لَا أُفْقِرُ الْبِكْرَ الضَّرْعَ، وَلَا النَّابَ الْمُدَبَّرَةَ. قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ بِالطَّرُوقَةِ؟". قُلْتُ: تَغْدُوَ الْإِبِلَ وَيَغْدُوَ النَّاسُ، فَمَنْ شَاءَ أَخَذَ بِرَأْسِ بَعِيرٍ فَذَهَبَ بِهِ. قَالَ:" مَالُكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ مَالُ مُوَالِيكَ؟". قُلْتُ: لَا. بَلْ مَالِي، قَالَ:" فَمَا لَكَ مِنْ مَالِكَ إِلَّا مَا أَكَلْتَ فَأَفْنَيْتَ، أَوْ لَبِسْتَ فَأَبْلَيْتَ، أَوْ أَعْطَيْتَ فَأَمْضَيْتَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَكَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ، لَئِنْ بَقِيتُ لَأُقِلَّنَّ عَدَدَهَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مُرْسَلًا، وَقَدْ رَوَاهُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ مُتَّصِلًا، وَهُوَ مَذْكُورٌ فِي مَنَاقِبِهِ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ دیہاتی علاقوں کا سردار ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سا مال ہے؟ جس کے بارے میں مجھ پر کوئی ذمہ داری نہ ہو، جس کا واسطہ مہمان یا عیال سے ہو، خواہ وہ کتنے ہی زیادہ کیوں نہ ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھا مال چالیس ہیں اور اگر وہ زیادہ ہو جائے، تو ساٹھ ہو جائیں لیکن سینکڑوں والوں کے لئے بربادی ہے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (اور پھر یہ فرمایا:) البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو تنگی اور خوشحالی (ہر حال) میں خرچ کرتا ہے، اپنی سواری استعمال کے لئے دیتا ہے، نر جانور کو جفتی کے لئے دیتا ہے، صحت مند جانور کو قربان کرتا ہے اور اس کا دودھ عطیہ کے طور پر دیتا ہے اور قانع اور فقیر کو کھلاتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ اخلاق کتنے معزز اور کتنے عمدہ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم عطیہ کیسے دیتے ہو؟ میں نے عرض کی: میں ہر سال ایک سو (جانور) عطیہ کے طور پر دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم عارضی طور پر سواری کے استعمال کے لیے جانور کیسے دیتے ہو؟ میں نے جواب دیا: میں دودھ دینے والا جوان جانور، یا عمر رسیدہ اونٹنی نہیں دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: جفتی کے لیے جانور کیسے دیتے ہو؟ میں نے جواب دیا: میرے اونٹ جاتے ہیں لوگ بھی جاتے ہیں، جو شخص جس اونٹ کا چاہتا ہے، سر پکڑ کر اسے لے جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے دریافت کیا: تمہارا مال تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہے؟ یا تمہارے موالی کا مال (تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہے؟) میں نے جواب دیا: جی نہیں! بلکہ میرا مال (میرے نزدیک زیادہ محبوب ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے مال میں سے، تمہارا حصہ وہ ہے جسے تم کھا کر فنا کر دو، یا پہن کر پرانا کر دو یا (اللہ کی راہ میں) دے کر آگے بھیج دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا اس طرح؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تو انہوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! اگر میں زندہ رہ گیا تو میں ان کی تعداد میں ضرور کمی کروں گا (یعنی اپنے مال کو اللہ کی راہ میں ضرور خرچ کروں گا)۔ یہ روایت امام بزار نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے انہوں نے اسے متصل روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، لیکن بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اور
یہ روایت ان کے مناقب سے متعلق باب میں مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17781]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3663)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل


Majma al-Zawa'id Hadith 17781 in Urdu