الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ لَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ .
ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے
حدیث نمبر: 17791
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَا تَمْتَلِئُ نَفْسُهُ مِنَ الْمَالِ حَتَّى يَمْتَلِئَ مِنَ التُّرَابِ، وَلَوْ كَانَ لِأَحَدِكُمْ وَادٍ مَلْآنَ مَا بَيْنَ أَعْلَاهُ إِلَى أَسْفَلِهِ أَحَبَّ أَنْ يُمْلَأَ لَهُ وَادٍ آخَرُ، فَإِنْ مُلِئَ لَهُ الْوَادِي الْآخَرُ فَانْطَلَقَ فَوَجَدَ وَادِيًا آخَرَ قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ لَوِ اسْتَطَعْتُ لَمَلَأْتُكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَلَفْظُهُ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا:" إِنَّ أَحَدَكُمْ لَوْ كَانَ لَهُ وَادٍ مَلْآنُ مِنْ أَعْلَاهُ إِلَى أَسْفَلِهِ أَحَبَّ أَنْ يُمْلَأَ لَهُ وَادٍ آخَرُ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کا نفس، مال کے حوالے سے اس وقت تک نہیں بھرتا، جب تک وہ مٹی سے نہیں بھر جاتا، اگر تم میں سے کسی ایک کی ایسی دادی ہو، جو اوپر سے لے کر نیچے تک بھری ہوئی ہو، تو وہ شخص یہ خواہش کرے گا کہ اس کے لیے ایک اور بھری ہوئی وادی ہو، اگر اسے ایک اور بھری ہوئی وادی مل جائے، اور وہ ایک اور وادی کو پائے، تو یہ کہے گا: اللہ کی قسم! اگر میرے بس میں ہوتا، تو میں نے تمہیں بھر دینا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرمایا کرتے تھے: تم میں سے کسی ایک شخص کی، اگر نیچے سے اوپر تک بھری ہوئی وادی ہو، تو وہ شخص یہ پسند کرے گا کہ اس کے لیے ایک اور بھری ہوئی وادی ہو“ باقی روایت حسب سابق ہے، طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور بزار کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17791]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3635) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7005)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7006»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 17791 in Urdu