🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَعِينُ بِالنِّعَمِ عَلَى الْمَعَاصِي .
اس شخص کا بیان، جو نعمتوں کو گناہوں کے لئے استعمال کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17796
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ اللَّهَ يُعْطِي الْعَبْدَ مَا يُحِبُّ، وَهُوَ مُقِيمٌ عَلَى مَعَاصِيهِ ; فَإِنَّمَا ذَلِكَ مِنْهُ لَهُ اسْتِدْرَاجٌ". ثُمَّ نَزَعَ بِهَذِهِ الْآيَةِ: فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ: الْوَلِيدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمِصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم یہ دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے کسی بندے کو وہ چیز عطا کی ہے، جسے وہ پسند کرتا ہے اور وہ بندہ پھر بھی گناہوں پر کاربند رہتا ہے، تو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس شخص کے لئے استدراج ہے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جب وہ اس چیز کو بھول گئے، جو انہیں نصیحت کی گئی تھی، تو ہم نے اُن پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے، یہاں تک کہ جب وہ اُن چیزوں سے خوش ہونے لگے، جو انہیں دی گئی تھیں، تو ہم نے اچانک اُن کی (عذاب کی شکل میں) پکڑ کی، تو وہ مایوس ہو کر رہ گئے، تو اس قوم کی جڑ کاٹ دی گئی، جنہوں نے ظلم کیا تھا، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد ولید بن عباس مصری کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17796]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16860، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9268»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17796 in Urdu