🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ الدُّنْيَا .
اس شخص کا بیان، جو دنیا سے محبت کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17827
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أُشْرِبَ قَلْبُهُ حُبَّ الدُّنْيَا الْتَاطَ مِنْهَا بِثَلَاثٍ: شَقَاءٍ لَا يَنْفَدُ عَنَاهُ، وَحِرْصٍ لَا يَبْلُغُ غِنَاهُ، وَأَمَلٍ لَا يَبْلُغُ مُنْتَهَاهُ. فَالدُّنْيَا طَالِبَةٌ وَمَطْلُوبَةٌ، فَمِنْ طَلَبَ الدُّنْيَا طَلَبَتْهُ الْآخِرَةُ حَتَّى يُدْرِكَهُ الْمَوْتُ فَيَأْخُذَهُ، وَمَنْ طَلَبَ الْآخِرَةَ طَلَبَتْهُ الدُّنْيَا حَتَّى يَسْتَوْفِيَ مِنْهَا رِزْقَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ: جَبْرُونَ بْنِ عِيسَى الْمُقْرِئِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَفْرِيِّ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، وَلَمْ أَعْرِفْ جَبْرُونَ، وَأَمَّا يَحْيَى فَقَدْ ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ فِي آخِرِ تَرْجَمَةِ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ فَقَالَ: فَأَمَّا سَمِيُّهُ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَفْرِيُّ فَمَا عَلِمْتُ بِهِ بَأْسًا، ثُمَّ ذَكَرَ بَعْدَهُ يَحْيَى بْنَ سُلَيْمَانَ الْقُرَشِيَّ، قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: فِيهِ مَقَالٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ الْجَوْزِيِّ، فَإِنْ كَانَا اثْنَيْنِ فَالْجَفْرِيُّ ثِقَةٌ وَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الْخُطْبَةِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کے دل میں دنیا کی محبت ہو، اسے تین چیزیں لاحق ہو جاتی ہیں، ایسی بدنصیبی جس کی مشقت ختم نہیں ہوتی، ایسی حرص جو خوشحالی تک نہیں پہنچتی، اور ایسی امید جس کی کوئی آخری حد نہیں ہوتی، دنیا طالب بھی ہے اور مطلوب بھی، جو شخص دنیا طلب کرتا ہے اسے آخرت تلاش کرتی ہے، یہاں تک کہ موت اس کے پاس آ کر اسے گرفت میں لے لیتی ہے، اور جو شخص آخرت طلب کرتا ہے اسے دنیا تلاش کرتی ہے، یہاں تک کہ وہ دنیا میں سے اپنا پورا رزق وصول کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد جبرون بن عیسیٰ مقری کے حوالے سے، یحیی بن سلیمان جفری کے حوالے سے فضیل بن عیاض سے نقل کی ہے، میں جبرون سے واقف نہیں ہوں، جہاں تک یحیی کا تعلق ہے تو امام ذہبی نے ”میزان الاعتدال“ میں یحیی بن سلیمان جعفی کے حالات کے آخر میں یہ بات ذکر کی ہے: جہاں تک اس کے ہم نام یحیی بن سلیمان جفری کا تعلق ہے، تو مجھے اس کے بارے میں کسی حرج کا علم نہیں ہے، اس کے بعد انہوں نے یحیی بن سلیمان قرشی کا ذکر کیا ہے، ابونعیم نے کہا: ہے: اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کا ذکر ابن جوزی نے کیا ہے اگر تو یہ دو افراد ہیں، تو پھر جفری ثقہ ہے اور یہ حدیث، خطبہ کی شرط کے مطابق صحیح ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17827 in Urdu