🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابُ الِاقْتِصَادِ .
میانہ روی اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17851
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: تَمَشَّى مَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ، وَهُوَ صَائِمٌ، فَأَجْهَدَهُ الصَّوْمُ، فَحَلَبْنَا لَهُ نَاقَةً لَنَا فِي قَعْبٍ، وَصَبَبْنَا عَلَيْهِ عَسَلًا نُكْرِمُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ فِطْرِهِ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ نَاوَلْنَاهُ الْقَعْبَ، فَلَمَّا ذَاقَهُ قَالَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يَقُولُ:" مَا هَذَا؟!" قُلْنَا: لَبَنًا وَعَسَلًا، أَرَدْنَا نُكْرِمُكَ بِهِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: -" أَكْرَمَكَ اللَّهُ بِمَا أَكْرَمْتَنِي". أَوْ دَعْوَةً هَذِهِ مَعْنَاهَا، ثُمَّ قَالَ:" مَنِ اقْتَصَدَ أَغْنَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ بَذَرَ أَفْقَرَهُ اللَّهُ، وَمَنْ تَوَاضَعَ رَفَعَهُ اللَّهُ، وَمَنْ تَجَبَّرَ قَصَمَهُ اللَّهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مِمَّنْ أَعْرِفُهُ اثْنَانِ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں ہمارے ساتھ پیدل چلتے ہوئے جا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، روزے کی وجہ سے آپ کو مشکل تھی، ہم نے آپ کے لیے اپنی اونٹنی کا دودھ ایک پیالے میں دوہ لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افطاری کے اہتمام کے لیے ہم نے اس میں شہد ملا دیا، جب سورج غروب ہوا تو وہ پیالہ ہم نے آپ کی خدمت میں پیش کیا، جب آپ نے اسے چکھا تو آپ نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: دودھ اور شہد ہے، ہم نے اس کے ذریعے آپ کے لئے اہتمام کرنا چاہا تھا (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اللہ تعالیٰ تمہاری عزت افزائی کرے، جس طرح تم نے میری عزت افزائی کی ہے۔“ یا اس کی مانند کوئی اور دعائیہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص میانہ روی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے خوش حال کر دیتا ہے، جو شخص فضول خرچی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے غریب کر دیتا ہے، جو شخص تواضع اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے بلندی نصیب کرتا ہے، جو شخص تکبر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو افراد ایسے ہیں، جن سے میں واقف ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17851]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3605)، أخرجه مسند البزار برقم: 946»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17851 in Urdu