الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا يَكْفِي ابْنَ آدَمَ مِنَ الدُّنْيَا .
ابن آدم کے لئے، دنیا میں کتنا کچھ کفایت کرتا ہے؟
حدیث نمبر: 17856
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَكْفِينِي مِنَ الدُّنْيَا؟ قَالَ:" مَا سَدَّ جَوْعَتَكَ، وَوَارَى عَوْرَتَكَ، وَإِنْ كَانَ لَكَ بَيْتٌ يُظِلُّكَ فَذَاكَ، وَإِنْ كَانَتْ لَكَ دَابَّةٌ فَبَخٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! دنیا میں سے کتنی چیز میرے لئے کافی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو تمہاری بھوک کو ختم کر دے، تمہاری شرمگاہ کو ڈھانپ دے اور اگر تمہیں گھر مل جائے، جو تم پر سایہ کرے، تو اچھا ہے اور اگر تمہیں سواری بھی مل جائے، تو کیا کہنے۔“
یہ روایت امام طبرانی معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17856]
یہ روایت امام طبرانی معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17856]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3286، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7273»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17856 in Urdu