الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 17903
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: اسْتَعْمَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَلَى الشَّامِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ أَنْ أَعْطِ النَّاسَ أَعْطِيَاتِهِمْ، وَاغْزُ بِهِمْ، فَبَيْنَا هُوَ يُعْطِي النَّاسَ - وَذَلِكَ فِي آخِرِ النَّهَارِ - جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الرَّسَاتِيقِ فَقَالَ لَهُ: يَا مُعَاذُ، مُرْ لِي بِعَطَائِي فَإِنِّى بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الرُّسْتَاقِ مِنْ مَكَانِ كَذَا فَلَعَلِّي آوِي إِلَى أَهْلِي قَبْلَ اللَّيْلِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ، لَا أُعْطِيكَ حَتَّى أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي أَهْلَ الْمَدِينَةِ - ; سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَنْبِيَاءُ كُلُّهُمْ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ بِأَلْفَيْ عَامٍ، وَفُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، وَإِنَّ أَهْلَ الْمَدَائِنِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَهْلِ الرَّسَاتِيقِ بِأَرْبَعِينَ عَامًا، تَفْضُلُ الْمَدَائِنُ بِالْجُمُعَةِ، وَالْجَمَاعَاتِ، وَحِلَقِ الذِّكْرِ، وَإِذَا كَانَ بَلَاءٌ خُصُّوا بِهِ دُونَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ تَفَرَّدَ بِأَشْيَاءَ، وَقَالَ ابْنُ يُونُسَ: كَانَ يَفْهَمُ وَيَحْفَظُ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: حَافِظٌ رَحَّالٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو شام کا گورنر مقرر کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں خط میں لکھا: کہ تم لوگوں کو ان کی تنخواہیں ادا کر دو اور پھر انہیں ساتھ لے کر جنگ میں حصہ لو، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ لوگوں کو ادائیگیاں کر رہے تھے، یہ دن کے آخری حصے کی بات ہے، اسی دوران دیہاتی علاقے کا رہنے والا ایک شخص ان کے پاس آیا، اس نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے کہا: اے سیدنا معاذ! آپ مجھے ادائیگی کرنے کا حکم جاری کر دیں، کیونکہ میں فلاں دیہاتی علاقے کا رہنے والا شخص ہوں اور میں چاہتا ہوں، میں رات ہونے سے پہلے اپنے گھر واپس چلا جاؤں، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں اس وقت تک ادائیگی نہیں کروں گا، جب تک ان لوگوں کو ادائیگی نہیں کر دیتا، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی مراد شہر والے لوگ تھے، پھر انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمام انبیاء کرام علیہم السلام، سیدنا داؤد علیہ السلام اور سیدنا سلیمان علیہ السلام سے دو ہزار سال پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے، اور غریب مسلمان، امیر مسلمانوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور شہروں کے رہنے والے لوگ، دیہاتی علاقوں کے رہنے والوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے، شہروں کو جمعہ، اجتماعات، ذکر کے حلقوں کی وجہ سے فضیلت حاصل ہے اور اگر کوئی آزمائش ہو تو وہ بھی شہر میں آتی ہے دیہاتوں میں نہیں آتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے , وہ کہتے ہیں:
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن سعید بن بشیر ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ اتنے پائے کا نہیں ہے اور کچھ روایات نقل کرنے میں منفرد ہے، ابن یونس کہتے ہیں: یہ سمجھ بھی رکھتا تھا اور حافظہ بھی رکھتا تھا، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ حافظ ہے اور اس نے علم کی طلب میں سفر کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17903]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے , وہ کہتے ہیں:
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن سعید بن بشیر ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ اتنے پائے کا نہیں ہے اور کچھ روایات نقل کرنے میں منفرد ہے، ابن یونس کہتے ہیں: یہ سمجھ بھی رکھتا تھا اور حافظہ بھی رکھتا تھا، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ حافظ ہے اور اس نے علم کی طلب میں سفر کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (77/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17903 in Urdu