الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ .
اس شخص کا بیان، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو
حدیث نمبر: 17920
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَوْ جَاءَ أَحَدُكُمْ يَسْأَلُهُ دِينَارًا لَمْ يُعْطِهِ، وَلَوْ سَأَلَهُ دِرْهَمًا لَمْ يُعْطِهِ، وَلَوْ سَأَلَهُ فِلْسًا لَمْ يُعْطِهِ، وَلَوْ سَأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ أَعْطَاهُ إِيَّاهَا، ذِي طِمْرَيْنِ لَا يُؤْبَهُ لَهُ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں ایسے لوگ بھی ہوں گے کہ اگر ان میں سے کوئی شخص کسی کے پاس جا کر اس سے ایک دینار مانگے، تو دوسرا شخص اسے نہیں دے گا، اگر وہ اس سے ایک درہم مانگ لے، تو دوسرا شخص اسے نہیں دے گا، اگر وہ اس سے ایک سکہ مانگ لے تو دوسرا شخص اسے نہیں دے گا، لیکن اگر وہ اللہ تعالٰی سے جنت مانگے، تو اللہ تعالیٰ وہ اسے عطا کر دے گا، وہ عام سے لباس والا فرد ہو گا جس کی پرواہ نہیں کی جاتی ہو گی، لیکن اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے، تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17920]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17920]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7544»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17920 in Urdu