الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ .
اس شخص کا بیان، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو
حدیث نمبر: 17922
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟". قُلْنَا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ ذِي طِمْرَيْنِ، لَا يُؤْبَهُ لَهُ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟". قُلْنَا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" كُلُّ جَظٍّ، جَعْظٍ، مُسْتَكْبِرٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْجَظُّ؟ قَالَ:" الضَّخْمُ". قُلْتُ: فَمَا الْجَعْظُ؟ قَالَ:" الْعَظِيمُ فِي نَفْسِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر کمزور شخص جو کم تر حیثیت کا مالک ہو، جس کا لباس عام سا ہو، جس کی پرواہ نہ کی جاتی ہو، لیکن اگر وہ اللہ کے نام پر قسم اٹھا لے تو اللہ تعالیٰ اسے پوری کروا دے، کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر ”جظ“ - ”جعظ“۔ ”متکبر۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ”جظ“ سے مراد کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جو بھاری بھرکم ہو، میں نے دریافت کیا: ”جعظ“ سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جو خود کو بڑا سمجھتا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17922]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17922]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17922 in Urdu