الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفِرَاسَةِ .
فراست کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17941
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَفَرَسُ النَّاسِ ثَلَاثَةٌ: صَاحِبَةُ مُوسَى الَّتِي قَالَتْ: (يَاأَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ) ، [ قَالَ: وَمَا رَأَيْتِ مِنْ قُوَّتِهِ؟ قَالَتْ: جَاءَ إِلَى الْبِئْرِ وَعَلَيْهِ صَخْرَةٌ لَا يُقِلُّهَا كَذَا وَكَذَا، فَرَفَعَهَا ] قَالَ: وَمَا رَأَيْتِ مِنْ أَمَانَتِهِ؟ قَالَتْ: كُنْتُ أَمْشِي أَمَامَهُ فَجَعَلَنِي خَلْفَهُ. وَصَاحِبُ يُوسُفَ حِينَ قَالَ: (أَكْرِمِي مَثْوَاهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا) . وَأَبُو بَكْرٍ حِينَ اسْتَخْلَفَ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سب سے زیادہ فراست کے مالک افراد تین ہیں: سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ والی خاتون، جس نے یہ کہا: تھا: (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”اے ابا جان! آپ انہیں ملازم رکھ لیں کیونکہ یہ اچھے ملازم ہوں گے، یہ طاقتور بھی ہیں اور امین بھی۔“ سیدنا شعیب علیہ السلام نے دریافت کیا: تمہیں کیسے پتہ چلا کہ یہ طاقتور ہے؟ اس خاتون نے بتایا: یہ کنویں کے پاس آئے اس پر ایک بھاری پتھر رکھا ہوا تھا، جسے اتنے اتنے لوگ مل کے ہلا سکتے تھے، لیکن انہوں نے اس کو اٹھا لیا، سیدنا شعیب علیہ السلام نے دریافت کیا: اور اس کے امین ہونے کا تمہیں کیسے پتا چلا؟ اس خاتون نے بتایا: میں ان کے آگے چلتی ہوئی جا رہی تھی، تو انہوں نے مجھے اپنے پیچھے کر لیا۔ (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دوسرا سب سے زیادہ فراست والا فرد) سیدنا یوسف علیہ السلام کے واقعہ والا فرد ہے جس نے یہ کہا: تھا: (جس کے الفاظ قرآن نے ان الفاظ میں نقل کئے ہیں:) ”تم اس کا دھیان رکھو! ہو سکتا ہے یہ ہمیں نفع پہنچائے یا ہم اسے بیٹا بنا لیں۔“ (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تیسرا سب سے زیادہ فراست والا فرد) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، جنہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17941]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8829)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17941 in Urdu