الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلَايَةِ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ کی دوستی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17945
عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ وَلَايَةِ اللَّهِ ثَلَاثًا: إِذَا رَأَى حَقًّا مِنْ حُقُوقِ اللَّهِ لَمْ يُؤَخِّرْهُ إِلَى أَيَّامٍ لَا يُدْرِكُهَا، وَأَنْ يَعْمَلَ الْعَمَلَ الصَّالِحَ فِي الْعَلَانِيَةِ عَلَى قِوَامٍ مِنْ عَمَلِهِ فِي السَّرِيرَةِ، وَهُوَ يَجْمَعُ مَعَ مَا يُعَجِّلُ صَلَاحَ مَا يَأْمُلُ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَهَكَذَا وَلِيُّ اللَّهِ، وَعَقَدَ بِيَدِهِ ثَلَاثِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی دوستی کو واجب کرنے والی چیزیں تین ہیں، جب آدمی اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سے کوئی حق دیکھے، تو اس کی ادائیگی کو ان دنوں تک مؤخر نہ کرے کہ جب وہ اس حق تک نہ پہنچ پائے اور یہ کہ آدمی علانیہ طور پر نیک عمل، بالکل اسی طرح کرے، جس طرح وہ پوشیدہ طور پر وہ عمل کرتا ہے، اور یہ کہ اس کو جو کچھ ملتا ہے وہ اس کے ذریعے آخرت کی بہتری کی کوشش کرے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کا ولی اسی طرح کا ہوتا ہے“ اور آپ نے تیس کا عدد بنا کر دکھایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17945]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17945]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6133»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17945 in Urdu