الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. بَابٌ فِيمَنْ آذَى أَوْلِيَاءَ اللَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو اولیاء اللہ کو اذیت پہنچائے
حدیث نمبر: 17949
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدِ اسْتَحَلَّ مُحَارَبَتِي". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِهِ: هَارُونَ بْنِ كَامِلٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص میرے کسی ولی کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے وہ میرے ساتھ جنگ کو حلال قرار دے دیتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن قیس ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں اور معجم اوسط میں امام طبرانی کے رجال بھی ایسے ہیں، صرف ان کے استاد ہارون بن کامل کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17949]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3627 و 3648)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25661، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9348»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17949 in Urdu