الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. بَابُ الْحُبِّ لِلَّهِ .
اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنا
حدیث نمبر: 17982
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنَ الْإِيمَانِ أَنْ يُحِبَّ الرَّجُلُ رَجُلًا لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ مِنْ غَيْرِ مَالٍ أَعْطَاهُ فَذَلِكَ الْإِيمَانُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتِ الْأَحَادِيثُ فِي الْحُبِّ لِلَّهِ وَالْبُغْضِ لِلَّهِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان میں یہ بات شامل ہے کہ آدمی دوسرے شخص کے ساتھ محبت رکھے اور وہ اس کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھے، کسی مال کی وجہ سے نہ رکھے، جو دوسرے شخص نے اسے دیا ہو، تو یہ چیز ایمان ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الایمان میں، اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھنے سے متعلق احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17982]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7210»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17982 in Urdu