🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ تعالیٰ کی خاطر، ایک دوسرے سے محبت کرنے والے افراد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17997
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ:" يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ" قَالَ: فَنَحْنُ نَسْأَلُهُ إِذْ قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عِبَادًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ بِمَقْعَدِهِمْ، وَقُرْبِهِمْ مِنَ اللَّهِ". قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:" عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ مِنْ لُؤْلُؤٍ قُدَّامَ الرَّحْمَنِ". وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (راوی بیان کرتے ہیں) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، آپ پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں دریافت نہ کرو کہ اگر وہ تمہارے سامنے ظاہر ہو جائیں تو تمہیں بری لگیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرنا شروع کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہوں گے، جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے، لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے بیٹھنے کے مقام اور ان کے قرب کے حوالے سے انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے طویل حدیث ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہیں اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ رحمن کے آگے موتیوں سے بنے ہوئے نور کے منبروں پر ہوں گے۔“ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17997]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3433) اخرجه احمد فى المسند (341/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 17997 in Urdu