🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
120. بَابٌ فِيمَنْ أَصْبَحَ مُعَافًى آمِنًا .
اس شخص کا بیان، جو ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ عافیت والا ہو اور محفوظ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18083
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَصْبَحَ مُعَافًى فِي بَدَنِهِ، آمِنًا فِي سِرْبِهِ، عِنْدَهُ قُوتُ يَوْمِهِ، فَكَأَنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا. يَا ابْنَ آدَمَ، جُفَيْنَةٌ يَكْفِيكَ مِنْهَا مَا سَدَّ جَوْعَتَكَ، وَوَارَى عَوْرَتَكَ، وَإِنْ كَانَ بَيْتٌ يُوَارِيكَ فَذَاكَ، وَإِنْ كَانَتْ دَابَّةٌ تَرْكَبُهَا فَبَخٍ، فَلَقُ الْخُبْزِ، وَمَاءُ الْجَرِّ، وَمَا فَوْقَ الْإِزَارِ فَحِسَابٌ عَلَيْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ اپنے جسم کے حوالے سے عافیت والا ہو اور اپنے نفس کے حوالے سے محفوظ (یا بے خوف) ہو، اس کے پاس اس دن کی خوراک موجود ہو تو گویا دنیا اس کے لیے سمیٹ دی گئی، اے ابن آدم! ایک چھوٹا پیالہ جو دنیا میں سے تمہارے لئے کفایت کر سکتا ہے جو تمہاری بھوک کو ختم کر دے اور وہ (لباس) جو تمہاری شرمگاہ کو ڈھانپ دے اور اگر گھر ہو جو تمہیں چھپا دے، تو یہ بھی ٹھیک ہے اور اگر سواری ہو جس پر تم سوار ہو جاؤ تو بہت عمدہ روٹی کا ٹکڑا، پانی کا پیالہ اور تہبند سے زیادہ (یعنی جو کچھ ہو) ان کے بارے میں حساب دینا تم پر لازم ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18083]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 18083 in Urdu