الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
120. بَابٌ فِيمَنْ أَصْبَحَ مُعَافًى آمِنًا .
اس شخص کا بیان، جو ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ عافیت والا ہو اور محفوظ ہو
حدیث نمبر: 18086
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ابْنَ آدَمَ، عِنْدَكَ مَا يَكْفِيكَ، وَأَنْتَ تَطْلُبُ مَا يُطْغِيكَ، لَا بِقَلِيلٍ تَقْنَعُ، وَلَا مِنْ كَثِيرٍ تَشْبَعُ. ابْنَ آدَمَ، إِذَا أَصْبَحْتَ آمِنًا فِي سِرْبِكَ، مُعَافًى فِي جَسَدِكَ، عِنْدَكَ قُوتُ يَوْمِكَ ; فَعَلَى الدُّنْيَا الْعَفَاءُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابن آدم! تمہارے پاس وہ چیز ہے جو تمہارے لئے کفایت کرتی ہے اور تم اس چیز کو حاصل کرنا چاہتے ہو جو تمہیں سرکشی کا شکار کر دے گی، نہ تم تھوڑے پر قناعت کرتے ہو اور نہ زیادہ سے سیر ہوتے ہؤ، اے ابن آدم! جب تم ایسی حالت میں صبح کرو کہ تم دلی طور پر محفوظ (یا بے خوف) ہو اور اپنے جسم کے حوالے سے عافیت میں ہو، تمہارے پاس اس دن کی خوراک موجود ہو تو دنیا پر ہلاکت ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18086]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18086]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8870»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18086 in Urdu