🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ حَلَالًا أَوْ حَرَامًا .
اس شخص کا بیان، جو حلال یا حرام کھاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18101
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تُلِيَتِ الْآيَةُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَاأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا، فَقَامَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مُسْتَجَابَ الدَّعْوَةِ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا سَعْدُ، أَطِبْ مَطْعَمَكَ تَكُنْ مُسْتَجَابَ الدَّعْوَةِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّ الْعَبْدَ يَقْذِفُ اللُّقْمَةَ الْحَرَامَ فِي جَوْفِهِ مَا يُتَقَبَّلُ مِنْهُ الْعَمَلُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، وَأَيُّمَا عَبْدٍ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ آیت تلاوت کی گئی: ”اے لوگو! زمین میں جو کچھ ہے اس میں سے حلال پاکیزہ چیز کھاؤ۔“ تو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ مجھے ”مستجاب الدعوات“ بنا دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے سعد! تم اپنے کھانے کی چیزوں کو پاکیزہ رکھو، تم ”مستجاب الدعوات“ بن جاؤ گے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، کوئی بندہ اپنے پیٹ میں حرام کا ایک لقمہ ڈالتا ہے اور چالیس دن تک اُس کی طرف سے کوئی عمل قبول نہیں ہوتا اور جس بندے کے گوشت کی نشوونما حرام کے ذریعے ہوتی ہے تو آگ (یا جہنم) اس کی زیادہ حقدار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18101]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6491»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18101 in Urdu