الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. بَابُ التَّوَرُّعِ عَنِ الشُّبُهَاتِ .
مشتبہ چیزوں سے بچنا
حدیث نمبر: 18118
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: مَا الْإِثْمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَا حَاكَ فِي صَدْرِكَ فَدَعْهُ". قَالَ: فَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" مَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ، وَسَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! گناہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو چیز تمہارے سینے میں کھٹکے تم اُسے چھوڑ دو، اس نے دریافت کیا: ایمان کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو اپنی برائی بری لگے اور اپنی اچھائی اچھی لگے وہ مومن ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ان صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18118]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ان صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8641) اخرجه احمد في (8641) اخرجه احمد فى المسند (251/5)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7539»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18118 in Urdu