🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
133. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ طَيِّبًا حَلَّالًا .
اس شخص کا بیان، جو پاکیزہ حلال چیز کھاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18121
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ مَثَلَ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ النَّحْلَةِ، أَكَلَتْ طَيِّبًا وَوَضَعَتْ طَيِّبًا، وَوَقَعَتْ فَلَمْ تَكْسِرْ وَلَمْ تُفْسِدْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي سَبْرَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز نکالتی ہے، اور جب وہ گرتی ہے تو کچھ توڑتی نہیں ہے اور خراب نہیں کرتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزر چکی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوسبرہ کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18121]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (199/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6833، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5230»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 18121 in Urdu