الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
134. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْوَرَعِ وَالزُّهْدِ .
ورع اور زہد کی فضیلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18127
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، ارْضَ بِمَا قُسِمَ لَكَ تَكُنْ غَنِيًّا، وَكُنْ وَرِعًا تَكُنْ أَعْبُدَ النَّاسِ، وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَأَحْسِنْ مُجَاوَرَةَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا، وَإِيَّاكَ وَكَثْرَةَ الضَّحِكِ ; فَإِنَّهُ يُمِيتُ الْقَلْبَ، وَالْقَهْقَهَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَالتَّبَسُّمُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ:" وَالْقَهْقَهَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوہریرہ! جو تمہارے حصے میں آیا ہے تم اس سے راضی رہو، تم خوشحال بن جاؤ گے، تم پرہیزگار بن جاؤ، تم سب سے بڑے عبادت گزار بن جاؤ گے، تم لوگوں کے لیے وہی چیز پسند کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو، تم مومن بن جاؤ گے، تم اپنے پڑوسی (یا ساتھی) کے ساتھ اچھا سلوک کرو، تم مسلمان بن جاؤ گے اور تم زیادہ ہنسنے سے بچو، کیونکہ یہ دل کو مردہ کر دیتا ہے اور قہقہہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور مسکرانا، اللہ تعالی کی طرف سے ہوتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ مقل نہیں کئے ہیں: ”قہقہہ (یعنی اُس کے بعد سے لے کر آخر تک کے الفاظ نقل نہیں کئے ہیں)۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18127]
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ مقل نہیں کئے ہیں: ”قہقہہ (یعنی اُس کے بعد سے لے کر آخر تک کے الفاظ نقل نہیں کئے ہیں)۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18127]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1057)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4217، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1013»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18127 in Urdu