الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18158
وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، قَالَ:" أَمْسِكْ عَلَيْكَ هَذَا". وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ، فَأَعَادَهَا عَلَيْهِ، فَقَالَ:" ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ! هَلْ يَكُبُّ النَّاسَ عَلَى مَنَاخِرِهِمْ فِي النَّارِ إِلَّا حَصَائِدُ أَلْسِنَتِهِمْ؟!". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَمَتْنُهُ غَرِيبٌ.
سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کسی ایسے عمل کے بارے میں میری رہنمائی کیجئے جو مجھے جنت میں داخل کروا دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کو ق ابومیں رکھو! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ اس شخص نے آپ کے سامنے اپنا سوال دہرایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری ماں تمہیں روئے، لوگوں کو اُن کے نتھنوں کے بل جہنم میں صرف اُن کی زبان کی کھیتیوں کی وجہ سے ڈالا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں: اس کی سند حسن ہے اور اس کا متن غریب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18158]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں: اس کی سند حسن ہے اور اس کا متن غریب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18158]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3527)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18158 in Urdu