الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18168
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ مِنْ أُمَّتِهِ:" اكْفُلُوا لِي بِسِتِّ خِصَالٍ، وَأَكْفُلُ لَكُمْ بِالْجَنَّةِ". قِيلَ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الصَّلَاةُ، وَالزَّكَاةُ، وَالْأَمَانَةُ، وَالْفَرْجُ، وَالْبَطْنُ، وَاللِّسَانُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ الطَّائِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اردگرد موجود اپنی امت کے افراد سے ارشاد فرمایا: تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو! امیں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! (وہ چیزیں) کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نماز، زکوة، امانت، شرمگاہ، پیٹ اور زبان۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن حماد طائی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18168]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن حماد طائی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18168]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18168 in Urdu