الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18180
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قُتِلَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَبَكَتْ عَلَيْهِ بَاكِيَةٌ، فَقَالَتْ وَاشَهِيدَاهُ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَهْ، مَا يُدْرِيكِ أَنَّهُ شَهِيدٌ؟ وَلَعَلَّهُ كَانَ يَتَكَلَّمُ فِيمَا لَا يَعْنِيهِ، وَيَبْخَلُ بِمَا لَا يَنْقُصُهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عِصَامُ بْنُ طَلِيقٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص قتل ہو گیا، ایک خاتون نے اس پر روتے ہوئے یہ کہہ دیا: ہائے شہید! راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رک جاؤ! تمہیں کیا پتا کہ یہ شہید ہے؟ ہو سکتا ہے وہ ایسی باتیں کرتا ہو جو لایعنی ہوں اور وہ ایسی چیزوں کے حوالے سے بخل کرتا ہو (جن کو خرچ کرنے سے) اُس کے لیے کوئی کمی نہ ہوتی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عصام بن طلیق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18180]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عصام بن طلیق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18180]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6646)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2232»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18180 in Urdu