الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
141. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَوْفِ وَالرَّجَاءِ .
خوف اور امید کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18195
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَى أَهْلِ الصُّفَّةِ وَقَدْ عَلَتْ أَصْوَاتُهُمْ، وَاسْتَغْرَبُوا ضَحِكًا ; فَأَغْضَبَهُ ذَلِكَ فَقَالَ:" مَا لِلضَّحِكِ خُلِقْتُمْ". وَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَنِ اللَّهِ - جَلَّ ذِكْرُهُ - فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُيَسِّرَ وَلَا تُعَسِّرَ، وَتُبَشِّرَ وَلَا تُنَفِّرَ. فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَشَّرَهُمْ وَيَسَّرَ عَلَيْهِمْ، وَبَسَطَ مِنْهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اہل صفہ کے پاس تشریف لائے، جن کی آوازیں بلند ہو چکی تھی اور وہ ہنس رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات پر غصہ آ گیا، آپ نے فرمایا: تمہیں ہنسنے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حوالے سے ان پر انکار کیا، سیدنا جبرائیل اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے پاس آئے اور بولے: اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ آپ آسانی فراہم کریں، آپ تنگی کا شکار نہ کریں، خوشخبری سنائیں، آپ متنفر نہ کریں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے آپ نے انہیں خوش خبری سنائی، انہیں آسانی فراہم کی اور انہیں خوشی سے ملے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18195]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18195]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6295»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 18195 in Urdu