الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 182
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَمْسٌ مِنَ الْإِيمَانِ، مَنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ شَيْءٌ مِنْهَا فَلَا إِيمَانَ لَهُ: التَّسْلِيمُ لِأَمْرِ اللَّهِ، وَالرِّضَا بِقَضَاءِ اللَّهِ، وَالتَّفْوِيضُ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ، وَالتَّوَكُّلُ عَلَى اللَّهِ، وَالصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى. وَلَمْ يَطْعَمِ امْرٌؤٌ حَقِيقَةَ الْإِسْلَامِ حَتَّى يَأْمَنَهُ النَّاسُ عَلَى دِمَائِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ"، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، عَلَامَاتٌ كَمَنَارِ الطَّرِيقِ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِقَامُ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَالْحُكْمُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَطَاعَةُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ، وَالتَّسْلِيمُ عَلَى بَنِي آدَمَ إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ چیزیں ایمان میں سے ہیں، جس شخص میں ان میں سے کوئی چیز نہیں ہو گی، اُس کا ایمان نہیں ہو گا، اللہ تعالی کے حکم کو تسلیم کرنا، اللہ تعالی کے (یعنی تقدیر کے) فیصلے سے راضی رہنا، معاملات کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرنا، اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا اور صدمے کے آغاز میں صبر کرنا آدمی اسلام کی حقیقت تک اُس وقت تک نہیں پہنچ سکتا، جب تک لوگ اپنی جانوں اور اموال کے حوالے سے، اُس سے محفوظ نہ ہوں“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُس شخص کا، جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں، راستے کے نشان کی طرح، اس کی کچھ علامات ہیں اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ دینا، امی نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرنا، اور جب بنی نوع انسان (میں سے کسی سے بھی) تمہاری ملاقات ہو، تو انہیں سلام کرنا“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے، جس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 182]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے، جس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 29، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5380»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 182 in Urdu