الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
145. بَابُ عَلَامَةِ الْبَرَاءَةِ مِنَ النِّفَاقِ .
منافقت سے لاتعلق ہونے کی علامت
حدیث نمبر: 18219
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: غَدَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟". قَالُوا: النِّفَاقُ النِّفَاقُ. قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟!". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" لَيْسَ ذَلِكَ النِّفَاقَ". قَالَ: ثُمَّ عَادُوا الثَّانِيَةَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟". قَالُوا: النِّفَاقُ النِّفَاقُ. قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" لَيْسَ ذَاكَ النِّفَاقَ". قَالَ: ثُمَّ عَادُوا الثَّالِثَةَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكْنَا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالُوا: النِّفَاقُ النِّفَاقُ قَالَ" أَلَسْتُمْ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" لَيْسَ ذَاكَ النِّفَاقَ". قَالُوا: إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدَكَ كُنَّا عَلَى حَالٍ، وَإِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِكَ هَمَّتْنَا الدُّنْيَا وَأَهْلُونَا. قَالَ:" لَوْ أَنَّكُمْ إِذَا خَرَجْتُمْ مِنْ عِنْدِي تَكُونُونَ عَلَى الْحَالِ الَّتِي تَكُونُونَ عَلَيْهِ لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ بِطُرُقِ الْمَدِينَةِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ غَسَّانَ بْنِ بُرْزِينَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب صبح کے وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رب کعبہ کی قسم! ہم ہلاکت کا شکار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کی: منافقت، منافقت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ صرف وہی معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ منافقت نہیں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر دوبارہ وہ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رب کعبہ کی قسم! ہم ہلاکت کا شکار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کی: منافقت، منافقت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ منافقت نہیں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر تیسری مرتبہ وہ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رب کعبہ کی قسم! ہم ہلاکت کا شکار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کی: منافقت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ منافقت نہیں ہے۔ اُن لوگوں نے عرض کی: جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں، تو ہماری ایک مخصوص حالت ہوتی ہے اور جب ہم آپ کے پاس سے اُٹھ کر چلے جاتے ہیں، تو دنیا کے معاملات اور ہمارے گھر والوں کی پریشانیاں ہمیں لاحق ہو جاتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میرے پاس سے چلے جاتے ہو، اُس وقت بھی تمہاری وہی حالت رہے، جو پہلے (یعنی میرے پاس موجود رہنے کے دوران) ہوتی ہے تو مدینہ کے راستوں میں فرشتے تمہارے ساتھ مصافحہ کریں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف غسان بن برزین کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18219]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف غسان بن برزین کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18219]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3304)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1762، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7100»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18219 in Urdu