🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِيمَنْ يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ عَنِ الْوَقْتِ .
جو شخص نماز کو مخصوص وقت سے مؤخر کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1823
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: (الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ) قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى مَرْفُوعًا بِنَحْوِ هَذَا وَمَوْقُوفًا، وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ الْبَزَّارُ: رَوَاهُ الْحُفَّاظُ مَوْقُوفًا وَلَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: ”وہ لوگ جو اپنی نمازوں سے غفلت کا شکار تھے“۔ تو آپ نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں جو نماز کو اس کے مخصوص وقت سے تاخیر سے ادا کرتے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عکرمہ بن ابراہیم ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام بزار کہتے ہیں: حافظان حدیث نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس راوی کے علاوہ کسی اور نے اسے ”مرفوع“ نقل نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1823]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلي مسند سعد بن ابي وقاص، 790، السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع، ابواب صفة الصلاة باب الترغيب فى حفظ وقت . الصلاة والتشديد على من اضاعه، حديث 2948»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1823 in Urdu