🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
148. بَابُ قُرْبِ السَّاعَةِ .
قیامت کا قریب ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18230
وَعَنْ أَبِي جُبَيْرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ هَكَذَا - وَجَمَعَ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - فَسَبَقْتُهَا كَمَا سَبَقَتْ هَذِهِ هَذِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا ابوجبیره بن ضحاک انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے اور قیامت کو اس طرح مبعوث کیا گیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی (اور پھر یہ فرمایا:) ”تو میں اس (یعنی قیامت) پر اتنی سبقت لے گیا، جس طرح اس (انگلی) نے اس (دوسری انگلی) پر (سبقت) لی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18230]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18230M
عَنْ أَبِي جُبَيْرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ، عَنْ أَشْيَاخٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ. وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شِبْلٍ، أَوْ شُبَيْلِ بْنِ عَوْفٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوجبیرہ بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ انصار کے کچھ شیوخ (بزرگوں) کے واسطے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند (سابقہ حدیث) نقل کرتے ہیں۔
اور اس سند کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں سوائے شبل بن عوف یا شبیل بن عوف کے، اور وہ بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18230M]


Majma al-Zawa'id Hadith 18230 in Urdu