🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18234
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ، مَا رَأَى مُنْخُلًا، وَلَا أَكَلَ خُبْزًا مَنْخُولًا مُنْذُ بَعَثَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى أَنْ قُبِضَ. قُلْتُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ؟ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ: أُفٍّ، أُفٍّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ رُومَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس ذات کی قسم! جس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، نہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی چھنا ہوا آٹا دیکھا، اور آپ نے کبھی چھنے ہوئے آنے کی روٹی نہیں کھائی، جب سے اللہ تعالی نے آپ کو مبعوث کیا تھا اُس وقت سے لے کر آپ کے وصال تک (ایسا کبھی نہیں ہوا)۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ لوگ جو کیسے کھاتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: ہم یہ کہتے تھے: اف اف (یعنی ان میں پھونک مار لیتے تھے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن رومان ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18234]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (71/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18234 in Urdu