الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18251
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ يَمُرُّ بِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِلَالٌ ثُمَّ هِلَالٌ لَا يُوقَدُ فِي شَيْءٌ مِنَ بُيُوتِهِمُ النَّارُ، لَا لِخَبْزٍ، وَلَا لِطَبِيخٍ. قَالُوا: بِأَيِّ شَيْءٍ كَانُوا يَعِيشُونَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ قَالَ: الْأَسْوَدَانِ: التَّمْرُ، وَالْمَاءُ.
وَكَانَ لَهُمْ جِيرَانٌ مِنَ الْأَنْصَارِ - جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرًا - لَهُمْ مَنَائِحُ، يُرْسِلُونَ إِلَيْهِمْ شَيْئًا مِنْ لَبَنٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ كَذَلِكَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں پر پہلی کا ایک چاند آتا تھا، پھر پہلی کا ایک اور چاند آ جاتا تھا اور اس دوران ان کے گھروں میں آگ نہیں جلائی گئی ہوتی تھی، نہ روٹی پکانے کے لیے نہ کچھ اور پکانے کے لئے۔ لوگوں نے دریافت کیا: اے سیدنا ابوہریرہ! پھر وہ لوگ گزارا کیسے کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: دو سیاہ چیزوں کے ذریعے، یعنی کھجور اور پانی، یا پھر یہ ہوتا تھا کہ ان کے انصاری پڑوسی تھے، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے، ان کے جانور ہوتے تھے، تو وہ کچھ دودھ ان کو (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کو) بھجوا دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، امام بزار نے بھی یہ اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18251]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، امام بزار نے بھی یہ اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18251]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3275) اخرجه احمد فى المسند (404/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8996»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18251 in Urdu