🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18253
وَعَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَقُولُ: لَقَدْ أَصْبَحْتُمْ وَأَمْسَيْتُمْ تَرْغَبُونَ فِيمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزْهَدُ فِيهِ، أَصْبَحْتُمْ تَرْغَبُونَ فِي الدُّنْيَا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزْهَدُ فِيهَا، وَاللَّهِ مَا أَتَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةٌ مِنْ دَهْرِهِ إِلَّا كَانَ الَّذِي عَلَيْهِ أَكْثَرُ مِنَ الَّذِي لَهُ. قَالَ: فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَدْ رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَلِفُ.
وَقَالَ غَيْرُ يَحْيَى: وَاللَّهِ، مَا مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةٌ مِنَ الدَّهْرِ إِلَّا وَالَّذِي عَلَيْهِ أَكْثَرُ مِنَ الَّذِي لَهُ.
علی بن رباح بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”آج تم صبح اور شام ایسی حالت میں کرتے ہو کہ اپنی دلچسپی کی چیز حاصل کر لیتے ہو، اس (دنیا) میں سے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زہد کا طریقہ اختیار کیا تھا، تم ایسی حالت میں صبح کرتے ہو کہ تم دنیا میں رغبت رکھتے ہو، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے بے رغبتی اختیار کرتے تھے، اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو بھی رات آئی، تو اس میں یہ صورتحال ہوتی کہ آپ کو جو ملنا ہوتا تھا آپ کے ذمہ اس سے زیادہ ہوتا تھا۔“ راوی کہتے ہیں: تو بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بتایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُدھار لیتے ہوئے دیکھا ہے۔ یحیی کے علاوہ دیگر راویوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کبھی بھی تین دن ایسے نہیں گزرے مگر یہ کہ جو آپ کو ملنا ہوتا تھا آپ کے ذمہ اس سے زیادہ ہوتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18253]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (204/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17361، 17362، 17319»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18253 in Urdu