🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18275
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ وَنَحْنُ سِتُّمِائَةِ رَجُلٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ ; نَتَلَقَّى عِيرَ قُرَيْشٍ، فَمَا وَجَدَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ زَادٍ إِلَّا جِرَابًا مِنْ تَمْرٍ، فَكَانَ يُعْطِينَا تَمْرَةً تَمْرَةً، كُلَّ يَوْمٍ نَمُصُّهَا ثُمَّ نَشْرَبُ عَلَيْهَا الْمَاءَ، فَوَجَدْنَا فَقْدَهَا حِينَ فَنِيَتْ، ثُمَّ أَقْبَلْنَا عَلَى الْخَبَطِ نَخْبِطُهُ بِعِصِيِّنَا وَنَشْرَبُ عَلَيْهِ الْمَاءَ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ: فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟". - يَعْنِي لَحْمَ الْحُوتِ - فَقُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ:" فَأَطْعِمُونَا مِنْهُ". فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهِ وَشِيقَةً فَأَكَلَهَا.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: وَنَحْنُ ثَلَاثُمِائَةٍ، وَهُنَا قَالَ: سِتُّمِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ایک جنگی مہم پر بھیجا، ہم چھ سو سے کچھ زائد افراد تھے، ہم نے قریش کے قافلے کا سامنا کرنا تھا، ہمیں زاد سفر کے طور پر دینے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف کھجوروں کا ایک بڑا تھیلا دستیاب ہوا، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ ہمیں روز ایک ایک کھجور دیتے تھے جسے ہم چوس لیتے تھے اور اس کے بعد پانی پی لیتے تھے جب وہ ختم ہو گئیں، تو ہمیں ان کی غیر موجودگی شدت سے محسوس ہوئی، پھر ہم اپنی چھڑیوں کے ذریعے پتے اتار لیتے تھے اور ان کے بعد پانی پی لیتے تھے،۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس اس میں سے (یعنی بڑی مچھلی کے گوشت میں سے) کوئی چیز ہے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اس میں سے ہمیں بھی کھلاؤ! (راوی کہتے ہیں:) تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اُس کا گوشت بھیجا تو وہ آپ نے کھا لیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: انہوں نے پوری طویل حدیث نقل کی ہے اور
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہم تین سو افراد تھے۔“ اور یہاں یہ الفاظ ہیں: ”چھ سو سے کچھ زائد افراد تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18275]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13928، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2012، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1935»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18275 in Urdu