الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18287
وَعَنِ الشِّفَاءِ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْأَلُهُ، فَجَعَلَ يَعْتَذِرُ إِلَيَّ، وَأَنَا أَلُومُهُ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَخَرَجْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى ابْنَتِي وَهِيَ تَحْتَ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ، فَوَجَدْتُ شُرَحْبِيلَ فِي الْبَيْتِ فَقُلْتُ: قَدْ حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَأَنْتَ فِي الْبَيْتِ؟! وَجَعَلْتُ أَلُومُهُ، فَقَالَ: يَا خَالَةُ لَا تَلُومِينِي ; فَإِنَّهُ كَانَ لِي ثَوْبٌ فَاسْتَعَارَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي كُنْتُ أَلُومُهُ مُنْذُ الْيَوْمِ، وَهَذِهِ حَالُهُ وَلَا أَشْعُرُ. فَقَالَ شُرَحْبِيلُ: مَا كَانَ إِلَّا دِرْعٌ رَقَعْنَاهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیده شفاء بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تاکہ آپ سے کچھ مانگوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے سامنے معذرت کرتے رہے اور میں اصرار کرتی رہی، اسی دوران نماز کا وقت ہو گیا، میں وہاں سے نکلی اور اپنی بیٹی کے پاس آ گئی، جو شرحبیل بن حسنہ کی بیوی تھی، میں نے شرحبیل کو گھر میں پایا، میں نے کہا: نماز کا وقت ہو گیا ہے اور تم گھر میں موجود ہو؟ میں نے اسے ملامت کرنی شروع کی، اس نے کہا: اے خالہ جان! آپ مجھے ملامت نہ کریں، میرے پاس (باہر پہن کے جانے کے لیے) ایک ہی کپڑا تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاریت کے طور پر مجھ سے لے لیا ہے (راوی خاتون کہتی ہیں:) میں نے سوچا، میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں، میں تو آج ان کے سامنے اصرار کرتی رہی ہوں اور ان کی یہ حالت ہے اور مجھے اس کا پتہ بھی نہیں تھا، تو شرحبیل نے بتایا (جو کپڑا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاریت کے طور پر لیا ہے) وہ ایک قمیص ہے، جس پر ہم نے پیوند لگائے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18287]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18287]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (312/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18287 in Urdu