🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي هَوْلِ الْمَطْلَعِ وَشِدَّةِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
مطلع کی ہولناکی، اور قیامت کے دن کی شدت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18336
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ أَنَّهُ:" يَبْلُغُ الْعَرَقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَقَالَ أَحَدُهُمَا:" إِلَى شَحْمَتِهِ". وَقَالَ الْآخَرُ:" يُلْجِمُهُ". فَحَطَّ ابْنُ عُمَرَ، وَأَشَارَ أَبُو عَاصِمٍ بِإِصْبُعَيْهِ مِنْ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى فِيهِ، فَقَالَ: مَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا سَوَاءً. قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سعید بن عمیر انصاری بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے یہ کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کے پسینے کا کیا عالم ہو گا؟ اُن دونوں میں سے ایک نے یہ بات ذکر کی کہ کسی شخص کا پسینہ اس کی کانوں کی لو تک ہو گا اور دوسرے صاحب نے یہ بات ذکر کی، پسینے نے اسے لگام ڈالی ہوئی ہو گی، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اشارہ کر کے بتایا کہ کانوں کی لو سے لے کر اس کے منہ تک ایسے ہو گا، ابوعاصم نامی راوی نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بتایا کہ ایسے ہو گا اور انہوں نے یہ کہا: میرے خیال میں یہ دونوں صورتیں برابر ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن عمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18336]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5711) اخرجه احمد فى المسند (90/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11449، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7705»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18336 in Urdu